ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سعودی عرب میں کووڈ۔19 کرفیو کا دوبارہ اجراء زیر غور ہے: وزارت داخلہ

سعودی عرب میں کووڈ۔19 کرفیو کا دوبارہ اجراء زیر غور ہے: وزارت داخلہ

Mon, 08 Feb 2021 17:52:37  SO Admin   S.O. News Service

ریاض،8 فروری (آئی این ایس انڈیا)سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ مملکت میں متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے سخت اقدامات نافذ کیے جا سکتے ہیں جب تک عوام کرونا ایس او پیز کی پابندی کرتے رہیں گے تب تک کرفیو نہیں لگایا جائے گا۔ یہ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔

پریس بریفنگ کے دوران وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی کی صورت میں کرفیو کا فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔ طلال الشلھوب نے کہا کہ متعلقہ ادارے مملکت بھر میں کرونا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے انتہائی چوکس ہیں۔

ترجمان وزار ت داخلہ کا کہنا ہے کہ حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیوں کا تناسب 72 فیصد تک ہو چکا ہے اور یہ خطرے کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکار کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ادھر وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے اتوار کو کرونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ ’ان دنوں سعودی عرب میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ رہی ہے اوراس میں 286 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کرونا وبا کے خاتمے کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی ناگزیر ہے۔

سعودی عرب میں کرونا کے نئے کیسز گزشتہ چند دنوں سے مسلسل 300 سے زیادہ سامنے آ رہے ہیں۔ ہفتے کے روز گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا کے 317 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 278 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔‘


Share: